رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آنے پرڈی پی اورحیم یار خان کے بعد دیگرافسران کے بھی تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی جانب سے افسران کے تبادلوں کیلئے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنزملتان ارسلان زاہد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن رحیم یارخان تعینات ہوگئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)انویسٹی گیشن لودھراں ناصرجاوید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کورحیم یارخان تعینات کیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)ٹوبہ ٹیک سنگھ سعید احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان مقرر ہوگئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انوارنےافسران کےتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Notification of Transfer of Officers of Rahim Yar Khan by Farhan Malik on Scribd
واضح رہے کہ جمعرات کو رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق 2 پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے،پولیس کی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں اور ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا ۔