الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن ٹربیونل صوباائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کو ڈی نوٹیفائی کرکے نے گزگ اور جوہان کےسات پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا۔
ٹربیونل نےضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا، ضیالانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے سرفرازبگٹی کیخلاف دائردرخواست خارج کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پی بی دس سےاہلیت کو نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کیا تھا۔ حکومت کی جانب سےایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی نے الیکشن ٹریبونل میں کیس کی پیروی کی۔