وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بارڈرہیلتھ سروسز نے ائیرپورٹس کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔
نئی گائیڈ لائن کے مطابق ایف آئی اے کو مسافروں کی منکی پاکس علامات کی جانچ پڑتال سمیت ہیلتھ کلیرنس کے بغیر کسی بھی غیرملکی کو آن آرئیول ویزہ جاری نہ کرنے کا اختیار ہوگا۔
ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کے متعلق معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور ریگولیٹر ایرپورٹس پرمنکی پاکس کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے مسافروں اورپروازوں کے بارے تمام ایس او پیز پر عمل کرائیں گی۔
ائیرلائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ائیرپورٹس پر ایس اوپیز پر عمل درآمد کی پابند ہونگی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز اسکریننگ اور مشتبہ کیسز والے مسافروں کی آئیسولیشن کی ذمہ داری نبھائے گی اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔