محکمہ سیاحت پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار ہر خاص و عام کے لئے گورنر ہاوس کے دروازے کھول دیئے ہیں یہاں آنے والے اس تاریخی عمارت کے اندر جاکر لمحات کو یادگار بنا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں سات سو کنال پر محیط چار سو اکیس سال پرانی یہ عمارت گورنر ہاوس کہلاتی ہے۔ جس کے درو دیوار بیتے دنوں کے عکاس اور یہاں پڑا سامان اپنے اندر مختلف کہانیاں سموئے ہوئے ہے۔ڈبل ڈیکر بس پر اب زندہ دل لاہوریے گورنر ہاوس کی سیر بھی کر سکیں گے۔
گورنر ہاوس میںٹورسٹ گائیڈ نےآنے والوں کو تاریخی عمارت کی اہمیت سے آگاہ کریں گےتلوار کمرہ ہویا دربار ہال ہو ڈائینگ روم ہو یا بیلیٹ روم صرف یہی نہیں ملکہ وکٹوریہ کا پیانو اور قدیم پینٹنگز بھی مرکز نگاہ بنی ہیںدیواروں اور چھتوں پر فریسکو آرٹ بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ۔
زندہ دل لاہوریوں نے گورنر ہاوس کے اس ٹور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہاں بار بار آنے کے عزم کا اظہار کیاہےسیاحت کے شوقین افراد کے لئے گورنر ہاؤس کا یہ معلوماتی سفر یادگار ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین زریعہ بھی ثابت ہو گا ۔