لاہورکے مختلف علاقوں میں محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں جاری ہیں ۔غیر قانونی طور پرپرندوں کوقید کرکے کاروبار کرنے والے بارہ شکاریوں کوگرفتار کرلیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نےلاہور کے مختلف علاقوں سے پرندے فروخت کرنے والے افراد کےخلاف کارروائی تیز کردی۔
چڑیا اوردیگرغیرقانونی پرندے فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں تیزی آگئی۔ پرندے بیچنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانے مقدمہ درج کرائے گئے۔
محکمہ جنگلات نے محکمانہ جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ پرندے لے کرآزاد کرا دئیے گئےاوران کے پنجروں کو جلا دیا گیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے پرندوں کوپکڑکرصدقات کے نام پران کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کوقانون کے کٹہرےمیں لایاجائے گا۔