واٹس ایپ اپنی اینڈرائیڈ ایپ میں نمایاں تبدیلی کر رہا ہے جس سے صارف کے انٹرفیس میں کچھ دلچسپ تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ نئے ڈیزائن کے اوور ہال میں واٹس ایپ کا ٹاپ بار صاف سفید رنگ کا ہو گا۔
یہ تبدیلی اس وقت واٹس ایپ کے لیے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.23.18.18 میں لائی جا رہی ہےتاہم تمام بیٹا ٹیسٹرز کو ابھی تک ان تبدیلیوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
دوبارہ ڈیزائن ایک جدید شکل کو ظاہر کرتا ہے، جس میں سب سے اوپر کی بار سفید اور دیگر عناصر نمایاں سبز رنگ میں ہیں۔ نیویگیشن بار کو بھی ایپ کے نچلے حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ اپنے نئے فیچر انٹرفیس کی تبدیلی پر ابھی کام کر رہا ہے توقع ہے کہ یہ آئندہ اپ ڈیٹ کا حصہ ہوگا۔ جیسا کہ بیٹا ریلیزز کے ساتھ ہوتا ہےحتمی ورژن تمام صارفین تک پہنچنے سے پہلے کچھ اور بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہے۔
اپنے انٹرفیس اور خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ کاصارفین کو اینڈرائیڈ ایپ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مزید بہتری کی کوشش کر رہا ہے