ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کا وزارتی اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کا اسلام آباد میں ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے تجارت و معاشی امور اجلاس میں شرکت کریں گے،رکن ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ طے پانے والی تجاویز کو حکومتی سربراہی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) تنظیم کا حکومتی سربراہی اجلاس بھی اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) میں ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان، انڈیا، کرغستان، قازقستان، پاکستان، ایران اور روس شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔