پلڈاٹ نے عام انتخابات 2024 میں ووٹرز ٹرن آوٹ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ فروری 8 کو ہونے والے عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تاریخ کی بلند ترین سطح48 فیصد پر رہاجبکہ مجموعی ووٹرز ٹرن آؤٹ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کےمقابلے میں کم تھا ۔
پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ دو ہزار اٹھارہ کے مقابلےمیں گیارہ فیصد زیادہ تھا ۔ جو الیکشن کے مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ ہے۔ پلڈاٹ کے مطابق ٹی ایل پی نے الیکشن دو ہزار چوبیس میں سب اسے زیادہ اٹھائیس فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیئے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے گیارہ گیارہ فیصد امیدوار جواں عمر تھے ۔ پی ٹی آئی نے دو ہزار اٹھارہ میں سترہ فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیئے تھے ۔ ایم کیوایم کے امیدواروں میں سے انیس فیصد نوجوان تھے ۔ اڑتالیس فیصد نوجوانوں کےمطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے ۔ پینتالیس فیصد نوجوانوں کےمطابق بیروزگاری دوسرا بڑا چیلنج جبکہ اکتیس فیصد کےمطابق مذہبی انتہا پسندی ملک کو درپیش تیسرا بڑا مسئلہ ہے ۔