فیصل آباد میں لاہور کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقہ ٹھیکری والا میں لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اور باقی دو کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
ملزمان نے 3 روز قبل دوست کو ملنے آئی خاتون کو حویلی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔