حا ل ہی میں نریندر مودی نے آزادی کی تقریب میں خواتین کے حقوق کی بات کی جس کے بعدسیاسی مخالفوں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی کےسیاسی حریفوں کا کہنا تھا کہ مودی کے اپنے دور حکو مت میں بلقیس بانو کے ریپ کرنے والوں اور خاندان کے قاتلوں کو رہا کیا گیا۔
اسد الدین اویسی کاکہنا ہےکہ کرناٹکا میں بی جے پی کے سیاسی نمائندےمودی کی پشت پناہی میں بڑے پیمانے پرخواتین کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔
بھارت میں ایک زیِرتربیت ڈاکٹر کے ریپ اورقتل ہونے کے بعد ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں،مودی سرکار بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی روک تھام میں بے بس نظر آتی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نےپراپیگینڈاکیا کہ پاکستان غیرملکی سیاحوں کے لیےایک غیرمحفوظ ملک ہے،اس سےقبل بھی بھارت اپنی نا اہلیوں اورانتہا پسندی کوچھپانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا رہا ہے۔
بھارت میں کام کرنےوالی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک میں خواتین کے مستقبل پرشدید تشوییش کا اظہارکیا ہے،اس سے قبل بھارت کو عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل بھی نامزد کیا گیا ہے۔