سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل نیو ہیمپشائر کی ریاست کے شہر ایٹکنسن میں ایک ریلی کے دوران مشرق وسطہ اور افغانستان کی خواتین سے متعلق بیان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
2016 میں دیےگئےاس بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “ افغان خواتین ہزاروں سالوں سے حجاب پہن رہی ہیں،اگر وہ حجاب کرنا چاہتی ہیں تو ہم اس میں مداخلت کیوں کریں ؟میرے خیال سے حجاب کرنا میک اپ کرنے سے بہتر ہے،آگر میں ایک عورت ہوتا تو میں بھی حجاب کرتا۔
سابق صدرکا 2016 میں دیا گیا یہ بیان اب 2024 کے انتخابات سے قبل اس وقت سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے اور اب تک اسے 12000 بار ٹویٹر پر لائک اور 1900 بار ریٹویٹ کیا جا چکا ہے ۔
اسی دوران بہت سےلوگ اس غلط فہمی کا شکار بھی ہو رہے ہیں کہ یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں جاری 2024 کی انتخابی کیمپین میں دیا گیا ہے جب کہ یہ بات بلکل غلط ہے ۔
بہت سےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے کہ اس بیان کا اس وقت وائرل ہونا ٹرمپ کی جانب سے ایک سوچی سمجھی اسٹریٹیجی بھی ہوسکتی ہےتاکہ وہ آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکیں۔
واضح رہےکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں سال نومبر میں منعقد ہوں گے جن میں ڈونلڈٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں