مشرق وسطیٰ موجود کشیدہ صورتحال کے باوجود پروازوں میں بہتری آنے لگی۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایئر عربیہ کی شارجہ راس الخیمہ دبئی کی پروازیں، کراچی پر ایمریٹس ائیرلائن کی دبئی سے ایک پرواز بحال ہوگئی۔ پشاور ایئرپورٹ پر دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 12 فلائٹس منسوخ، پشاور ایرپورٹ پر آج شارجہ سے دو پروازیں پہنچیں۔
ملتان ایرپورٹ پر بھی دبئی شارجہ سے آنے والی پروازوں میں بہتری آج ملتان ایرپورٹ پر صرف 2 پروازیں منسوخ ہوئی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر رہا۔ سیالکوٹ ایرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئی۔
ملک بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج 76 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر آج مشرق وسطی کی 28، اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی ابو ظہبی دوحہ بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 24، لاہور ایرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 18 پروازیں منسوخ ہوئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے 11 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1224 ہوگئی تاہم مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال معمول پر آنے کے امکان کے پیش نظر فلائٹس آپریشن آہستہ آہستہ معمول پر آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطی میں محصورافراد کی واپسی کےلیے غیر ملکی ائرلائنزسمیت ملکی ائرلائنزکا محدود فضائی آپریشن جاری ہے۔ پروازوں کی آمدورفت کا انحصار فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے مشروط رکھا گیاہے، مسافروں کوائرلائن کی جانب سے کال یا میل وصول ہونے پرہی ائرپورٹ آمد کا کہا گیا ہے۔ پی آئی اے کو بھی ابوظہبی اور دبئی کے لئے ہفتہ وار 2 پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔




















