پیداواری لاگت میں اضافے اور سخت فنانسنگ پالیسی نے آٹو سیکٹر کو بری طرح متاثر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی دوہزار تئیس میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروں کی پیداوار میں جولائی میں پچھتر فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں بھی 64 اعشاریہ تین فیصد کمی آئی۔ ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار بھی بہتر اعشاریہ تین فیصد تک گرگئی۔
اعداد وشمار کے مطابق ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں اٹھائیس اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گاڑیوں کے فروخت میں کمی کے بعد جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بھی چھ فیصد کم ہوگئی۔ چودہ لاکھ چالیس ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں تیرہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن فروخت ہوئی۔