پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرنیٹ مسائل کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے اور اجراء تاخیر کا شکار ہے جبکہ ہزاروں روپے فیس بھرنے والے شہری پاسپورٹ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ مسائل کے باعث پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا شدید رش ہے اور لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، انتظامیہ کا موقف ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں کمپوٹر ائزڈ لنک ڈاون ہے اور کچھ پتا نہیں کہ انٹرنیٹ لنک کب بحال ہو گا ۔