اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت 69 ہزار ارب کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کا ہر شہری ڈھائی لاکھ سے زیادہ کا مقروض ہے۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جون میں وفاقی حکومت نے ایک ہزار ارب کا مزید قرض لیا، وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 1.6 فیصد بڑھکر 68 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے 2024 میں ملک پر مقامی قرضوں کا مالی حجم 47 ہزار 200 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض کا مالی حجم 21 ہزار 800 ارب روپے رہا۔ مالی سال 2024 کی آخری سہہ ماہی میں حکومت نے 4.36 ارب ڈالر کا قرض لیا، ملک پر مجموعی بیرونی قرضے 130 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ملکی جی ڈی پی کے تناسب سے مجموعی قرضے میں 8فیصد کمی ہوگئی، مالی سال 2023 میں مجموعی قرض جی ڈی پی کے 73 فیصد کے برابر تھا جو مالی سال 2024 میں مجموعی قرض جی ڈی پی کے 65 فیصد کے برابر آگیا۔