جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم نہ ہوسکی،غزہ سٹی اور خان یونس میں بمباری سے چالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
مغربی کنارےمیں قابضی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں،بلاتہ کیمپ میں ڈرون حملہ کرکےدو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیل نےشہر بیت الحم کے قریب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے پر ایک نئی یہودی آباد کاری بنانے کی منظوری دے دی۔صیہونی وزیرخزانہ سموٹرچ کا کہنا ہےکوئی بھی مخالف اسرائیلی بستیوں میں اضافے کو نہیں روک سکتا۔