یوم آزادی پرملک کےمختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں موسلادھار بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آبادمیں صبح اور رات میں مختلف مقامات پربارش کاامکان ہے،رات میں جنوبی پنجاب کےمختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے،سندھ کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اورحبس رہے گا۔
دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ، بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کوہاٹ،مالاکنڈ اور باجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم،سیالکوٹ،نارووال،گجرات، گوجرانوالہ،میانوالی،سرگودھا،فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ اور لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
یوم آزادی کی شام کو بارکھان،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،ژوب، خضدار،آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ شام میں تھر پارکر،مٹھی،میرپور خاص،عمر کوٹ،سانگھڑ،سکھر،خیرپور اور گھوٹکی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔