بنگلہ دیش کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی طرف سے دیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست قومی یوم سوگ کی عام تعطیل منسوخ کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جی بی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئےعبوری حکومت کے ہوم ایڈوائزر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ایم سخاوت حسین نے کہا کہ 15 اگست کو بڑی تعداد میں پولیس فیلڈ میں تعینات کی جائے گی۔
بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے ہوم ایڈوائزر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ایم سخاوت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوکسی رکھی جائے گی کہ کوئی بھی کسی قسم کی خلل پیدا نہ کرےہم تمام حفاظتی اقدامات کریں گے، پولیس بی جے بی اور آر اے بی ہو گی اور ضرورت پڑنے پر فوج بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ حفاظت اسلام بنگلہ دیش نے 15 اگست کو قومی یوم سوگ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھایہ مطالبہ پیر کو حزب اسلامی بنگلہ دیش کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الحق کے دستخط شدہ بیان میں کیا گیا تھا مولانا عزیز الحق کےبیان میں چھٹی منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ حزب اسلامی تنظیم نے 15 اگست تک ملک بھر سے شیخ مجیب الرحمان کے تمام مجسمے ہٹانے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔
حزب اسلامی بنگلہ دیش کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الحق کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ مجیب اور حسینہ واجد نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بدانتظامی کے سوا کچھ نہیں دیا ہم عبوری حکومت سے 15 اگست کی عام تعطیل کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کریں گے ہم کسی بھی فاشسٹ شبیہہ کو بحال نہیں ہونے دیں گے۔