ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
24 جولائی تا 11 اگست 2024 کےدوران ڈیرہ مرادجمالی،بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اورمستونگ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء میں چینی و یوریا 106 میٹرک ٹن،ایرانی ڈیزل 7215 لیٹرز،موبائل فونز 625 عدد اوردیگر اشیاء کو ضبط کرکےکسٹمز حکام کےحوالےکردیاگیا۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں،مسافر بسوں اورخفیہ راستوں کےذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسےبروقت کارروائی کرتےہوئےایف سی بلوچستان کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔
دوسری جانب ایف سی بلوچستان،پاکستان کوسٹ گارڈز، پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرحب شہر اورحب بائی پاس پرمشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کےدوران غیرقانونی پیٹرول پمپس سے 60 ہزارلیٹرڈیزل سمیت 40 فیول ڈسپنسر تلف کیےگئے،ضبطی اورایف آئی آرسمیت مزید قانونی کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی۔