ایران کے نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری خصوصی پیغام میں ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف کو ایران کی نئی کابینہ پر اعتراضات تھے اورا ن کے بچے امریکی شہری ہیں اس لیے بھی ان پر دباؤ تھا۔
اپنے پیغام میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ میرے بچے امریکا میں پیدا ہوئے لیکن وہ ایران میں رہتے ہیں۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صدر پزشکیان کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔
جواد ظریف کو نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے اپنا نائب مقرر کیا تھا۔
یاد رہے کہ جواد ظریف اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔