بہتر زندگی کی تلاش میں گاؤں، دیہاتوں سے شہروں کی طرف ہجرت بڑھ گئی۔
ٹاپ لائن سروے کے مطابق پاکستان کا شمارجنوبی ایشیا میں بڑھتی شہری آبادی والے ممالک میں ہونے لگا ہے۔ جہاں روزگار کے مواقع کی تلاش دیہی آبادی کوشہروں کی طرف کھینچ رہی ہے۔
ٹاپ لائن سروے کے مطابق شہری آبادی میں اضافہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دیکھاگیا۔ 6 سالوں میں شہری آبادی 7 کروڑ 57 لاکھ سے بڑھ کر 9 کروڑ 38 لاکھ ہوگئی۔ چھ سالوں میں شہری آبادی کی شرح 36 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دیگر صوبے کے برعکس خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں شہری آبادی کی شرح میں کمی ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں شہری آبادی کی شرح سولہ عشاریہ پانچ،پانچ فیصد سے کم ہوکر 15 عشاریہ صفر ایک اور اسلام آبادمیں شرح 50 عشاریہ تین سات فیصد سےکم ہوکر 46 عشاریہ نو فیصد رہ گئی۔