وفاقی پولیس نے غیرملکی باشندوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی۔ جبکہ جائیدادوں کا سروے بھی اسی ہفتے مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے معاملے میں وفاقی پولیس نے غیرملکی باشندوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ جو غیر قانونی غیر ملکی 25 دن کے اندر واپس نہیں جائے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
باخبرذرائع کے مطابق غیر ملکی افراد کی رہائش اور کاروبار کی جیو ٹیگنگ کی گئی،جبکہ غیر ملکیوں کی جائیدادوں کا سروے بھی اسی ہفتے مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ غیر قانونی مقیم افغان تارکین وطن کی ٹریکنگ شروع، کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والوں کی مدد کی جا رہی ہے،پہلی بار انسداد انتہا پسندی یونٹ نےغیر ملکی افراد کی نشاندہی کی تھی،مختلف شہروں میں غیرقانونی رہائشیوں کا ڈیٹا شماریات بیورو نے اکٹھا کیا ہے۔