بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ میواسپتال سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے اپنے صوبے کے اسپتالوں کی حالت زار پرفوکس کریں ۔
لاہور میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے آتے ہی تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات شروع کیں جو آپ کی سابقہ حکومت نے بند کر دیں تھیں ۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تمام سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا پروگرام شروع کیا ہوا ہے ،ہمیں گڈ گورننس پر لیکچر دینے سے پہلے اپنے صوبے کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر غور کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کو تعلیم اور صحت کی بجائے ریاست مخالف بیانیہ دیے جا رہے ہیں ، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کو تشدد اور نفرت پر اکسایا جا رہا ہے نوجوان نسل کو بغاوت پر اکسانے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے یہ باقیوں کے لیے سبق ہے ۔
عظمیٰ بخاری کا مزیدکہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے سرٹیفکیٹ شدہ چور، کرپٹ اور نالائق اب ہمیں کرپشن پر لیکچر دیں گے،جن کے اپنے صوبے میں اسپتال، یونیورسٹیاں اور کالجز فنڈز کی عدم دستیابی سے بند ہورہےہیں ، ان کولاہور کے اسپتالوں کی فکر پڑی ہے ، خیبر پختونخواہ میں فنڈز نہ ہونے کے باعث یونیورسٹیاں بند ہورہی ہیں۔