سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکو بند کرنے سے کچھ نقصان نہیں ہوگا، موجودہ نظام عوام کیلئے نہیں چند افراد کیلئے ہے۔
کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے بے حال ہیں ، حکومت بجلی کے گھریلو بلوں پرفوری ٹیکس ختم کرے ۔
رہنما عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کو بند کرنے سے کچھ نقصان نہیں ہوگا، حکومت بجلی بلوں پرٹیکس ختم کرے، یہ موجودہ نظام عوام کیلئے نہیں چند افراد کیلئے ہے۔
تعلیم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 78فیصد بچےایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتے، آخر کیوں وزارت تعلیم چلائی جا رہی ہے؟ اگرسندھ میں میٹرک اساتذہ کاامتحان لیں تو زیادہ استاد فیل ہوجائیں گے۔