لاہور میں نجی اسپتال کے مالک اور تحریک انصاف کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے والا شوٹر اور کوئی نہیں بلکہ مقتول کے بیٹے قیوم کے دوست شہریار کا والد ہے ، مقتول کے بیٹے کا دوست شہریار اور اسکے والد سجاد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے کے لیے دو کروڑ روپے سپاری لی ، واردات کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ملزم سجاد نے اپنی اہلیہ شہناز کے نام پر کرائے پر لی۔
شوٹر سجاد کے کیخلاف سو سے زائد کار چوری کے مقدمات درج ہیں ، قتل کے کیس کے بعد ملزم نے وکیل سے رابطہ کیا ، وکیل نے پولیس کو اطلاع دی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
والد کو قتل کروانے کے بعد ملزم قیوم اپنی دوست سے ملنے اسکی رہائش گاہ بھی گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وارادت میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے ، جبکہ شوٹر سجاد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔