ایران نے غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی وزرارت خارجہ ناصرکنانی نےاپنےبیان میں کہاغزہ میں اسکول پرحملہ نسل کشی اورانسانیت کےخلاف بڑا جرم ہے،اسرائیل عالمی قوانین اوراخلاقی اصولوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
عالمی برادری فوری طور پرغزہ میں حملے رکوانےکیلئے کردار ادا کرے، غزہ کی بھیانک صورتحال کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے صبح نماز پڑھتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا۔
سات اکتوبر سے اب تک غزہ پراسرائیلی حملوں میں 39,790 فلسطینی شہید اور 91,702 زخمی ہوئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 140 زخمی ہوئے۔