پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور24 گھنٹوں کے دوران 170 نئے کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب میں 24 گھنٹے میں131 ڈینگی کے مریض رپورٹ
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو سترسے زائد نئے مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس سے ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہزار تین سو چھبیس ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 126 کیسز رپورٹ
دوسری جانب پنجاب کے سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے ایک سو چھبیس مریض زیرعلاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔