وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 17.6 فیصد ریکارڈکی گئی ، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سات کے نرخ میں کمی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں چھتیس روپے جبکہ لہسن کی قیمت میں سولہ روپے تک اضافہ ہوا ۔ انڈے فی درجن گیارہ روپے سترہ پیسے مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت باون روپے پینسٹھ پیسے بڑھی۔
دال ماش ساڑھے پانچ روپے اور زندہ مرغی دو روپے چھتیس پیسے مہنگی ہوئی ۔ دوسری طرف ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو صتائیس روپے تئیس پیسے سستے ہوئے۔ بیس کلو آٹے کی قیمت میں چھبیس روپے ستاون پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ ہفتے اکیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔