پنجاب بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور بورڈ
نہم جماعت کےامتحانات میں 2 لاکھ 87 ہزار امیدواروں نےشرکت کی،کنٹرولرلاہور بورڈ کاکہنا ہےکہ ایک لاکھ 27 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں پاس ہوئے،ایک لاکھ 59 ہزارطلبا امتحانات میں فیل ہوئے۔
کنٹرولرلاہوربورڈ زاہدمیاں کا کہنا ہےکہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 44 فیصد رہا،رواں برس امتحانی نتائج گزشتہ سال سے 6 فیصد کم رہا۔
اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://www.biselahore.com/
ملتان بورڈ
ملتان بورڈ نےنہم کےسالانہ امتحان کےنتائج کا اعلان کردیا،تعلیمی اداروں کی ناقص کارکردگی کامیابی کا تناسب 49.48 فیصد رہا،میٹرک نہم امتحانات میں 139786 طلبا نے حصہ لیا، 69169 طلبا امتحان میں پاس ہوئے۔
اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://web.bisemultan.edu.pk/results-9/
فیصل آباد
فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی نویں جماعت کےنتائج کااعلان کردیاہے،کنٹرولر امتحانات کےمطابق،50 فیصدسےزائد طلبہ فیل،کامیابی کا تناس48.05 فیصد رہا، امتحان میں1لاکھ 94 ہزار 249 طلبہ نےحصہ لیا،93 ہزار 340طلبہ کامیاب ہوئے، غیر تسلی بخش نتائج سےتعلیمی حلقےاور والدین تشویش کا شکار ہیں۔