پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھروایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈمیڈل جتوادیاجس کے بعد پاکستان کے اب تک کے اولمپکس مقابلوں میں مجموعی میڈلزکی تعداد 11 ہوگئی۔
پاکستان نےاولمپکس میں اب تک 11 میڈلزجیتےہیں جن میں 4 گولڈ،تین سلور اور چار کانسی کےتمغے شامل ہیں،پاکستان نےاولمپکس میں آخری مرتبہ کوئی بھی میڈل 1992 میں جیتا تھا جب بارسلونا میں ہونے والے ہاکی کے مقابلے پاکستان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم نے 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوادیا
پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ اب تک پاکستان کےتمام گولڈمیڈلز فیلڈہاکی کے ذریعے آئے تھے اور یہ پہلی بار ہےکہ ارشد ندیم نےملک کے لیےپہلا انفرادی گولڈمیڈل جیتا ہے۔