نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی وجوہات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ،قیمتوں میں اضافےکااطلاق لائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر30ارب روپےسےزائد کا بوجھ پڑے گا ،وصولی آئندہ ماہ کےبجلی بلزمیں کی جائےگی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے( نے 2روپے 63پیسے اضافے کی درخواست کی تھی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 31جولائی کو سماعت کی تھی، اگست کے بلوں میں صارفین کو ادائیگیاں کرنا ہوگا۔