وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کبھی میرجعفر،میرصادق پھر فوری پاؤں پڑجاتےہیں، آپ کو جلاؤ گھیراؤ کے سوا آتا کچھ نہیں ، خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے گڑگڑانا شروع کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوچکی ہے،کھانےپینےکی اشیا کی مہنگائی 40 سےکم ہوکر2 فیصد پرآگئی ،لوگ اس لیےووٹ دیتےہیں کہ آپ اسمبلی جاکرمعاملات حل کریں گے۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ان کو حکومت بنانے کی دعوت دی، اگرآپ حکومت بناتےتو جلاؤ گھیراؤ کی بات نہ کرتے، اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا ہم سب اکٹھے ہیں، ہمارے بچوں کی آنکھوں میں امید ختم نہ کریں، حقیقت یہ ہے کہ آپ پاؤں پڑے گئے۔
وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ کبھی میر جعفر، میر صادق پھر فوری پاؤں پڑ جاتے ہیں، آپ کو جلاؤ گھیراؤ کے سوا آتا کچھ نہیں ، خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے گڑگڑانا شروع کیا ہے ،اگر مگر نہیں سب کچھ ہوا ہے معافی مانگیں ایک طرف گڑگڑا رہے ہیں دوسری طرف ٹرینڈ چلارہے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو ملک نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوروز سےسابق بنگلہ دیشی وزیراعظم سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے، کہا جارہا ہے وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنا راستہ ڈھونڈیں ،دو دن سے یہ گفتگو ہو رہی ہے وہ بنگلہ دیش کا مسئلہ ہے ،کوئی گفتگو نہیں کررہا ملک کومسائل سے کیسے نکالنا ہے ،آپ کےگمان میں کیا ہےبارباربنگلہ دیش کا حوالہ دیا جارہا ہے ۔
لیگی رہنماء مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف مسلمانوں کا نہیں سب کا پاکستان ہے ،وہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم تھیں اوروہاں کی عوام نےنکالا ہے،حسینہ واجد کا ریفرنس دیکروزیراعظم کوکہا جارہاہےبھاگنےکا راستہ ڈھونڈ لیں ،یعنی پاکستان میں انتشار ہونا چاہیے کہ بنگلہ دیش میں انتشار ہوا ہے،کسی نے نہیں بتایا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔