محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؓ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اوررینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئےمحکمہ داخلہ پنجاب نےفوج اوررینجرز کی خدمات طلب کرلی ہیں۔قانون نافذکرنےوالے ادارے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرامن انعقاد کیلئےخدمات سر انجام دیں گے،پنجاب کے پندرہ اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی سینتیس کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مختلف اضلاع میں فوج کی چودہ اوررینجرز کی تئیس کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا ہے۔مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق سترہ سےستائیس صفر کے دوران خدمات طلب کی گئیں ہیں۔
فوج اوررینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال،سرگودھا، خوشاب اوربھکرمیں تعینات کیا جائے گا۔دستوں کی تعیناتی ملتان،جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اوربہاولپورمیں بھی کی جائےگی۔ فیصلہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سکیورٹی میں معاونت کیلئےکیا گیا ہے۔