لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 555 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشیں اور بدلتے موسم کے باعث ڈینگی افزائش کی رفتار تیز ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1500 سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر 1460 نوٹسز جاری کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 95 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔ رواں سال اب تک 47 ہزار 539 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر دو ہزار 360 مقدمات کا اندراج کروایا جاچکا ہے۔