فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پہلے مرحلے میں لاہورکراچی سمیت بڑے شہروں کے گیارہ ہزار افراد کی فہرست تیارکرلی گئیں۔ فہرست میں صنعتکار مل مالکان بڑے تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور ہول سیلر سٹاکسٹ شامل ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کچھ تاجر ارب پتی ہونے کے باجود ٹیکس صرف چند لاکھ سالانہ دے رہے تھے، ٹیکس ڈیفالٹرزکے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
دوسری جانب دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بھی بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بجلی چوری کو کنٹرول اور مانیٹرنگ کے لئے تین کمیٹیاں بنا دی گئیں، ایک کمیٹی صوبائی سطح پر بنائی گئی۔ سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کیمٹی کے کنوئیر ہوں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری انڈسٹریز ، اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کمیٹی کے ممبر ہونگے۔
قبل ازیں پیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 100 سے زائد کنڈے ہٹا کر 200 افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، متعدد افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔