اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن برطانیہ کے شہرسٹوک آن ٹرنٹ میں پاک فوج اورشہدائے پاکستان کےحوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں دہشت گردوں کامقابلہ کرتےہوئےجام شہادت نوش کرنےوالے پاک فوج کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کےشرکاء نےدہشت گردوں کےہاتھوں شہید ہونےسیکورٹی اہلکاروں کو پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے"ہوم لینڈ ہیروز"قرار دیا۔
اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرکےصدرورکن قانون سازاسمبلی چودھری یاسین نے خطاب کرتےہوےکہاکہ،میراگاؤں آزادکشمیر لائن آف کنٹرول پر واقع ہےاس لیے میں اس بات کا چشم دید گواہ ہوں کہ پاک فوج کے جوان اپنی راتوں کی نیندیں قربان کرتے ہیں تب لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہیں
لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کامقابلہ کرتےہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہداء اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر رہے ہیں۔
میرے والدین نے پاکستان کا حصہ بننے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ابا ؤ اجداد کی قبروں کو خیرباد کہا تھا،پاکستان ہماری منزل ہے اور یہ منزل ہم حاصل کر کے رہیں گے،پاکستان اور کشمیر کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے چیئرمین مہر ظہیر اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی باعزت مقام حاصل نہیں کرسکتیں۔
اوورسیز پاکستانیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو ہوم لینڈ ہیرو کے اعزاز سے نوازا جائے گا،
جلد ہی اسلام ابادمیں تقریب ہوگی جس میں ان شہداء کے ورثا کو قومی ہیروز کے ورثا کی طرح باعزت طریقے سے بلا کر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے یہ اعزاز دیا جائے گا،
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر طارق محمود نے کہا کہ، او پی جی ایف کے چیئرمین ظہیر اختر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ جس مہم کا اغاز کیا تھا اس میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے