پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا۔
تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے،چیمپئنزکپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہونگےنئےسیزن کاآغازیکم ستمبرکوچیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار کےمطابق لانا ہے۔ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی،اصل مقام بحال کرنا ہے،اس سیزن میں پاتھ وے اورڈیولپمنٹ سطح پر مجموعی طور پر تیرہ ہزار میچ کھیلے جائیں گے۔
'چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی'
مزید کہاچیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی،جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں آرہی ہیں،کچھ عناصرکی خواہش تھی کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہو،آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل
مجھےفرق نہیں پڑتا کوئی کیا کہہ رہا ہے،کرکٹ کا مجھے کتنا پتہ ہےکتنا نہیں،وہ وقت بتائے گا،ہمارا مقصد ہےکام کرکےدکھانا،جب وہ ہوجائے گا تو اُسے ہٹانا مشکل ہوگا،کھلاڑیوں کے این او سی کے سوال پر جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان پھرکوئی اورچیز۔
نئےڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اوردیگرمیچوں کی تعداد میں بھی اضافے کااعلان
نئےڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اوردیگرمیچوں کی تعداد میں بھی اضافے کااعلان کیا گیا، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کےمعاوضوں اورمیچ فیس میں بھی اضافہ کر دیاگیا۔کیٹگری ون کےکھلاڑی کوساڑھے پانچ لاکھ روپےملیں گے ،پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ تین لاکھ روپے تھا۔
وقاریونس کا چیئرمین پی سی بی کا شکریہ
اس موقع پرسابق کرکٹر وقاریونس نےکہا مجھ پربھروسہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ،کرکٹ کےحالات ہم سب کے سامنے ہیں،جب تک کرکٹ کا اسٹرکچر ٹھیک نہیں ہوگابات آگے نہیں بڑھےگی،کرکٹرزکرکٹ کو نہیں سنبھالیں گےتوکرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی،لیجنڈز اور سابق کرکٹرز کو آگے لایا جائے۔