این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں اب تک 126 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری کی رپورٹس میں ملک بھر میں یکم جولائی سے4اگست تک موسلادھاربارشوں سےنقصانات کی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔
این ڈی ایم اےکی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق چاروں صوبوں آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں اب تک 126 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، شدید بارشوں سے4اگست تک 239 افراد زخمی،719 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اےکی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سےاب تک 5 اسکولزاور23 پل بھی بارشوں کی زد میں آگئے،یکم جولائی سےاب تک236 کے قریب مال مویشی بھی ہلاک زخمی اور لاپتہ ہوئے۔