عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ نیچے آگئے۔مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے بعد سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 1811 ڈالرکی سطح پر آ گئی ۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونےکی قیمت 187,500 فی تولہ، جبکہ 10سونے کی قیمت مقامی بلین مارکیٹ میں 160,751 روپے ہوگئی۔
کراچی یا ملتان کی مقامی بلین مارکیٹ میں مختلف ذرائع کے مطابق یہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت ہے۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2400 روپے اور 2837 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈسیکٹرکی ترقی کیلئے 15 رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی گئی، وفاقی وزارت صنعت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سونے کےسینئر ترین تاجرحاجی ہارون چاندکو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔