وزیراعظم شہباز شریف کو تنخواہ دار طبقے کو ممکنہ ریلیف کے آپشنز سے آگاہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فینڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ممکنہ ریلیف کی فراہمی مشکل دکھائی دیتی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اس حوالے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سات ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری کے بعد ہی ٹیکسز میں ریلیف فراہمی پر غور کیا جاسکتا ہے۔
آئی ایم ایف کے ممکنہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
بجٹ میں سلیب تبدیل ہونے سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس واپسی سے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کو سالانہ پندرہ ہزار روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔