ادب کا نوبیل انعام 2023 ناروے کے مشہور ڈرامہ نگار جون فوسی نےجیت لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے’’اے ایف پی ‘‘کی رپورٹ کے مطابق نوبیل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ 64 سالہ جون فوس کو ان کے منفرد ڈراموں اور نثر کے لیے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امن کا نوبیل انعام ایرانی قیدی خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم قیدی نرگس محمدی کے نام
رپورٹ میں میں بتایا گیاکہ جون فوسی ان ڈرامہ نگاروں میں شامل ہیں جن کے ڈرامے دنیا میں سب سے زیادہ پیش کیے گئے ہیں، اور ان ڈراموں میں ان کا کام مختصر اور سلیس زبان پر مبنی تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔نوبل انعام برائے طب 2023 کا اعلان کر دیا گیا
سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ جون فوسی کے ڈرامے اور نثر سے بے آوازوں کو آواز ملتی ہے کیونکہ ان کی تحریر کا جائزہ مواد کے بجائے طرزکے طور پر لیا جاتا ہے، جس میں جو موجود ہے اس کے بجائے وہ بیان کیا جاتا ہے جو نہیں کہا گیا ہو۔