وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹراور ایف بی آر کو ٹھیک کرلیا تو ملکی کشتی کنارے پر لگے گی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بجلی بحران حل کرنے کیلئے شبانہ روز کام کررہے ہیں ، بجلی سستی کرنا نواز شریف اور اتحادی حکومت کا ایجنڈا ہے ، پاور سیکٹراور ایف بی آر کو ٹھیک کرلیا تو ملکی کشتی کنارے پر لگے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے میں مسلسل اجلاس کر رہا ہوں،سپہ سالار نے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے مثالی کام کیا،خیبر پختونخوا میں 10 سال حکومت کرنے والے بتائیں انہوں نے کیا کیا؟کیا صوبے میں بھی ڈیم بنایا گیا؟
وزیراعظم میاں محمد شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے ،موجودہ بجٹ میں جو ٹیکس لگائے گئے اس کا احساس ہے ، پی ایس ڈی پی پر 50 ارب کٹ لگاکر 200یونٹ والوں کو ریلیف دیا،پوری انڈسٹری کیلئے ساڑھے 8 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔
وزیراعظم کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے کپیسٹی پیمنٹس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹس کے معاملے پر کام کررہے ہیں ،حکومت کے اپنے آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس کا فارمولا جلد طے ہوجائے گا ۔