ترکیےکی ثالثی میں امریکا اور روس کے درمیان مجموعی طور پر24 قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔
روس نےامریکا میں قید 8 روسی شہریوں کےبدلےامریکا اوراتحادیوں کےسولہ قیدیوں کو رہاکیاگیا،روس نےوال سٹریٹ جنرل کےصحافی ایوان گرشوگیف کوبھی رہا کردیا۔
دونوں اطراف کےقیدیوں کا تبادلہ انقرہ کےائیرپورٹ میں ترکیہ کےمتعلقہ حکام کی موجودگی میں کیا گیا،اس تبادلےکےمعاہدے پر عمل درآمد میں اٹھارہ ماہ لگے۔
رہائی پانےوالی شہریوں کےامریکی سرزمین پرپہنچنے پرصدرجوبائیڈن اورنائب صدر کاملاہیرس نےان کا استقبال کیا،صدربائیڈن نےرہائی پانےوالوں کےاہل خانہ کےساتھ پریس کانفرنس کی۔
روسی شہریوں کا وطن واپس پہنچنے پربھرپوراستقبال ہوا،صدر پیوٹن رہائی پانےوالے شہریوں کو خوش آمدیدکہنےخود ائیرپورٹ پہنچے۔