موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں جلکڈ بابو سر ٹاپ روڈ تین مختلف مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی شاہراہِ کو کھول دیا گیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے کےاسٹاف نےبھاری مشینری استعمال کرکے چھ گھنٹوں کی طویل کوششوں کےبعدناراجلکڈ روڈ کو ٹریفک کے لئےکھول دیا،جس سےسیاحوں کی بڑی تعداد نے چلاس شاہراہِ قراقرم سے واپسی اختیار کی ۔
مانسہرہ ، ناران جھلکڈ شاہراہ سیلابی ریلے سے متاثر ، کاغان کے قریب پُل بہہ گیا
موسمی تغیرات کی بدولت کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نےآج ایک سیاحوں کے بڑےکانوائے کو اپنی نگرانی میں ناران سےبحفاظت نکال کر بابو سر ٹاپ کی طرف روانہ کردیا تاکہ وہ اپنےگھروں کو واپس جاسکیں۔
کانوائے میں ایمبولینس ٹیکنیکل سٹاف اور بھاری مشینری بھی شامل ہے ۔کے ڈی اے کےمطابق ناران میں آب سیاحوں کی بہت کم تعداد موجود ہے
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اوراین ایچ اے نےسلائیڈنگ صاف کی۔کےڈی اے کاکہنا ہے کہ طویل کوششوں کےبعد ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی۔
ناران جلکڈروڈ بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سےٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی تھی جس سے ناران سے واپس جانے والےسیاح راستے میں ہی پھنس گئے تھے۔