بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ راجی مچی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ راجی مچی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد راجی مچی ختم ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کی جانب سے اتوار کو گوادر میں ' بلوچ راجی مچی ‘کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ راجی مچی ایک جرگہ ہے جو گوادر میں منعقد کیا گیا اور اس کی میزبانی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کر رہی تھیں جو کچھ ماہ قبل اسلام آباد میں دھرنا بھی دے چکی ہیں