تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطینی گروہوں نے ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کردیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ پرقاتلہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،کہا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل اور خطرناک پیشرفت ہے،صدر فلسطینی عوام اسرائیل کےخلاف متحد رہیں،صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں
سیکرٹری پی ایل او حسین الشیخ نے کہا حماس کےرہنما اور سیاسی بیورو اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،یہ بزدلانہ فعل ہے، یہ اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اورفلسطینی افواج اور گروہوں کے اتحاد کو مضبوط رہنے پر زوردیتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے حزب اللہ اسرائیل کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ مشرق وسطی میں جنگ ناگزیر نہیں، کشیدگی کوکم کرنےکی کوشش کی ہے،اگراسرائیل پرحملہ ہوا تو اسرائیل کادفاع کریں گے۔