وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پہلی دفعہ ٹریکٹرز کی سیل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جوکم ہو کر 12 فیصد پر آگئی ہے،ہرگز نہیں کہتا کہ مہنگائی نہیں ہے ضرور ہے مگر کم ہوئی ہے،کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 2 فیصد پر آگئی ہے،بی آئی ایس پی کے تحت غریبوں کیلئے 6 سو ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی 12 سو ارب جبکہ غریبوں کیلئے 6 سو ارب رکھا گیا،اس مرتبہ ریکارڈ 12 سو ارب کے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں،جہاں سے سڑک گزرتی ہے وہاں ترقی کے منصوبے بنتے ہیں،عمر ایوب کو سن رہا تھا کہ 2013 پر تقاریر کر رہے ہیں،عمر ایوب صاحب آپ کے انگوٹھے چھپے ہوئے ہیں،آپ 2013 میں ن لیگ کے وزیر تھے منشی نہیں وزیر تھے، آج آپ یہاں وہاں یہ وہ کرتے ہیں تب کیوں نہیں کیا جب دستخط کئے،صرف یہ چاہتے ہیں ترقی کا سفر رک جائے اندھیرا مایوسی پھیلے،یہ وہ مرزا یار ہیں جو اب بد دعاؤں پر اتر آئے ہیں۔