عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی روپے میں زبردست اضافے اور روس کی جانب سے پائپ لائن ڈیزل کی برآمدات پر سے پابندی ہٹانے کے اقدام کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 102 جبکہ ڈیزل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے بعد پاکستانی عوام کو ایک بڑاریلیف ملنے کا امکان ہے اُمیدظاہر کی جارہی ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے نیچے آجائے گی۔