سابق کپتان شاہد آفریدی نےاپنےبیان میں کہا بورڈ کاکردارباپ کاسا ہوتا ہے،مسئلے بڑھائیں مت کم کریں،بورڈ اپنےآپ کو بچانے کے لیےکھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کا زیادہ نہیں معلوم،ڈسپلن کا مسئلہ پہلے بھی ہوتا تھا اس کو حل کرنا آنا چاہیے،محسن نقوی ایک عہدہ رکھیں انکے ایڈوائزر اچھے نہیں۔
سابق کپتان نےکہا انڈر 16 ایسا فارمیٹ ہےجہاں آپ مارڈرن ڈے کرکٹ سکھا سکتے ہیں،اس اکیڈمی کومزید بہترکرنے کی ضرورت ہے،یہاں فاسٹ بولرز اسپنرز اور ہارڈ ہٹرز کےکیمپ لگائیں گے،ملک کو اس وقت ضرورت ہےکہ پرائیوٹ سیکٹر آگے آئے،گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستان ٹیم کو نہیں گراس روٹ پر ہے ۔
مزید کہاشاہین کی تعریف میں کم کرتا ہوں،تمام لڑکے میرے لیے برابر ہیں،جب یہ لڑکے اچھا کھیلتے ہیں ہمیں خوشی ہوتی ہیں،
چیمپئنز ٹرافی کیلئےپاکستان آنے پراگربھارت کی نیت نہیں ہوگی تو بھارت بہانے کرتا رہےگا،ہم نے ہرمشکل حال میں بھارت جاکرکھیلا ہے,اگر حالات بہتر نہیں کرنے تو نہ آئیں۔