وزیراعظم شہبازشریف نے غیرمعمولی بارشوں کی صورتحال میں عوام کےجان ومال کی حفاظت کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نکاسی آب اور شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کرے۔ مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور ادارے اشتراک عمل سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلاف اور پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔ طبی عملے، ادویات، بروقت علاج اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے واٹرپمپس اور دیگر مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔